0
Friday 14 Jan 2022 22:44

جوہری معاہدے میں شمولیت کیلئے بائیڈن ایران کی منت سماجت پر اتر آیا ہے، پمپیو

جوہری معاہدے میں شمولیت کیلئے بائیڈن ایران کی منت سماجت پر اتر آیا ہے، پمپیو
اسلام ٹائمز۔ مزاحمتی محاذ کے شہید کمانڈروں کی ٹارگٹ کلنگ میں براہ راست ملوث سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیو نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کی بحالی کے لئے جاری مذاکرات پر شدید تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جوبائیڈن ایران سے التماس کرنے پر اتر آیا ہے۔ مائیک پمپیو نے لکھا کہ لگتا ہے کہ یہ حکومت ایک اور ایسے معاہدے کے لئے ایران سے التماس کر رہی ہے کہ جو ایران کی جانب سے جوہری ہتھیاروں تک دستیابی کے تباہ کن خطرات سے بچا نہیں سکتا۔ واضح رہے کہ موجودہ امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی صدارتی کمپین کے دوران ایرانی جوہری معاہدے میں امریکی واپسی اور یمنی جنگ کے خاتمے کا نعرہ لگایا تھا جبکہ اندرونی مخالفت اور یکطرفہ امریکی خارجہ پالیسی کے باعث اس کی جانب سے ان دونوں وعدوں پر عملدرآمد کے حوالے تاحال کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 973594
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش