QR CodeQR Code

فروری میں عبوری آئینی صوبے کے حوالے سے اچھی خبر ملے گی، خالد خورشید

14 Jan 2022 23:06

گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی و سینیٹ میں ہمارے ممبر کا اختیار وہی ہوگا جو دیگر صوبوں کے ممبرز کو حاصل ہوگا، ہمارا ممبر ووٹ دے سکے گا اور وہ وفاقی وزیر بھی بن سکے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ سینیٹ میں سیٹوں کے معاملے پر اپوزیشن کے ساتھ مل بیٹھیں گے اور اس کیلئے اسمبلی میں ایک قرارداد بھی آئے گی۔ فروری میں عبوری آئینی صوبے کے حوالے سے اچھی خبر ملے گی۔ گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عبوری صوبے کے حوالے سے کچھ غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں۔ عبوری کا مطلب یہ ہے کہ کشمیر کا مسئلہ حل ہونے تک عبوری نام رہے گا۔ باقی اختیارات دیگر صوبوں کے برابر ہی ہونگے۔ قومی اسمبلی و سینیٹ میں ہمارے ممبر کا اختیار وہی ہوگا جو دیگر صوبوں کے ممبرز کو حاصل ہوگا، ہمارا ممبر ووٹ دے سکے گا اور وہ وفاقی وزیر بھی بن سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اداروں کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاریخ میں پہلی مرتبہ تعلیم اور صحت کیلئے اتنی بڑی تعداد میں پوسٹیں منظور ہوئیں، اس سے پہلے ان محکموں پر توجہ نہیں دی گئی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ہم وہ نہیں جو ٹیکس لگانے کیلئے اندر دستخط کرکے باہر احتجاج کریں، ہم نے تین ماہ کیلئے زمینوں کی خرید و فروخت پر پابندی لگائی ہے۔ ان تین ماہ میں لینڈ ریفارمز ایکٹ لے کر آرہے ہیں، جس کے زریعے زمینوں کے حوالے سے ایشوز حل ہونگے۔


خبر کا کوڈ: 973598

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973598/فروری-میں-عبوری-ا-ئینی-صوبے-کے-حوالے-سے-اچھی-خبر-ملے-گی-خالد-خورشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org