QR CodeQR Code

آغا سید ضیاء الدین رضوی نے مکتب کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، حجت الاسلام محمد حسین حیدری

14 Jan 2022 22:30

اپنے ایک بیان میں جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر کا کہنا تھا کہ شہید ضیاء الدین رضوی اپنے فرض پر عمل کرنے کیلئے کبھی مصلحتوں کا شکار نہیں ہوئے، انہوں نے ہمیشہ مظلوموں کیلئے آواز بلند کی اور اتحاد و وحدت کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر حجت الاسلام محمد حسین حیدری نے شہید ضیاء الدین رضوی کی 17ویں برسی کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہید کا موقف صاف اور شفاف ہونے کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے منشور کے عین مطابق تھا۔ وہ نہ صرف نصاب کے معاملہ میں بلکہ ہر معاملے میں گہری سوچ رکھتے تھے اور بر وقت صحیح فیصلہ کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہید ضیاءالدین رضوی ہمارے لئے نمونہ عمل ہیں۔ ہمیں شہید کی شخصیت اور سیرت کو اپنے اعمال، گفتار اور اپنے کردار کیلئے نمونہ عمل بنانا چاہیئے۔ انہوں نے زندگی کے ہر موڑ میں اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دیا، وہ ایک وظیفہ شناس اور ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے۔ وہ اپنے فرض پر عمل کرنے کے لئے کبھی مصلحتوں کا شکار نہیں ہوئے، انہوں نے ہمیشہ مظلوموں کے لئے آواز بلند کی اور اتحاد و وحدت کے لئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔


خبر کا کوڈ: 973604

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973604/آغا-سید-ضیاء-الدین-رضوی-نے-مکتب-کیلئے-اپنی-جان-کا-نذرانہ-پیش-کیا-حجت-الاسلام-محمد-حسین-حیدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org