QR CodeQR Code

نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کیسے تھے جو لاہور میں گر رہے تھے اور لندن جا کر ٹھیک ہوگئے، حسان خاور

14 Jan 2022 23:24

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ نون لیگ بتائے انکے لیڈرز کے اکاؤنٹس میں اربوں روپے کہاں سے آئے۔؟


اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا ڈی جی خان میں نوکریوں کے نام پر پیسے بٹورنے کے سکینڈل پر (ن) لیگ کے الزامات کے جواب میں کہنا تھا کہ 6 جنوری کو ڈی جی خان میں چند افراد نے پیسے لے کر نوکریاں نہ ملنے پر احتجاج کیا، جس پر حکومت نے ایکشن لیتے ہوئے یامین اور کلثوم نامی خاتون کو گرفتار کرکے 3 کروڑ اور نوکریوں کے جعلی لیٹر برآمد کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم تو ہر بات کا جواب دے رہے ہیں، لیکن علی بابا چالیس چوروں کا ٹولہ جواب دینے کو تیار نہیں۔ (ن) لیگ بتائے ان کے لیڈرز کے اکاؤنٹس میں اربوں روپے کہاں سے آئے؟ ترجمان پنجاب حکومت کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پر قابل عزت ڈاکٹرز کا بورڈ تشکیل دیا ہے، تاکہ شکوک و شبہات نہ رہیں۔ یہ کیسے پلیٹ لیٹس تھے جو لاہور میں گر رہے تھے اور لندن جا کر ٹھیک ہوگئے۔


خبر کا کوڈ: 973607

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973607/نواز-شریف-کے-پلیٹ-لیٹس-کیسے-تھے-جو-لاہور-میں-گر-رہے-اور-لندن-جا-کر-ٹھیک-ہوگئے-حسان-خاور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org