QR CodeQR Code

جی بی ڈی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس، ایک ارب مالیت کے مختلف منصوبوں کی منظوری

14 Jan 2022 23:27

پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ سے متعلق 56 سکیموں کا ماہرانہ تجزیہ کیا گیا۔ آبپاشی کے 4، پی پی آر ایچ کی 18 اور 34 سکیمیں مواصلات سیکٹر سے متعلق تھیں۔ 41 سکیموں کی منظوری دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان ڈیپارٹمنٹل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (جی بی ڈی ڈی ڈبلیو پی) کا نواں اجلاس ایڈیشنل چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کل 58 سکیموں پر غور کیا گیا۔ پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ سے متعلق 56 سکیموں کا ماہرانہ تجزیہ کیا گیا۔ آبپاشی کے 4، پی پی آر ایچ کی 18 اور 34 سکیمیں مواصلات سیکٹر سے متعلق تھیں۔ 41 سکیموں کی منظوری دی گئی جن کی مالیت 1009 ملین روپے بنتی ہیں۔ 999 ملین روپے کی ایک سکیم کی سفارش کی گئی۔ منظور کی گئی سکیموں میں پینے کے صاف پانی، آبپاشی، سڑکوں کی تعمیر اور فزیبلٹی شامل ہیں۔ ان سکیموں کا اطلاق تمام اضلاع میں ہوگا۔ ان سکیموں کے علاوہ انتہائی اہمیت کے حامل جی بی پولیس کی ایک سکیم سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے لئے اضافی فنڈز کی بھی منظوری دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 973608

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973608/جی-بی-ڈی-ڈبلیو-پی-کا-اجلاس-ایک-ارب-مالیت-کے-مختلف-منصوبوں-کی-منظوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org