0
Saturday 15 Jan 2022 01:17

پاراچنار، قبائلی رہنماء عنایت علی طوری سیکرٹری انجمن حسینیہ منتخب

پاراچنار، قبائلی رہنماء عنایت علی طوری سیکرٹری انجمن حسینیہ منتخب
اسلام ٹائمز۔ معروف قبائلی رہنماء عنایت علی طوری سیکرٹری انجمن حسینیہ پاراچنار منتخب ہوگئے۔ آج انجمن حسینیہ پاراچنار کی حلف برداری کا پروگرام مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر مرکزی پیش نماز حجت الاسلام و المسلمین الحاج علامہ شیخ فدا حسین مظاہری نے انجمن حسینیہ کے نئے اراکین سے حلف لیا۔ معروف قبائلی مشر عنایت علی طوری سیکرٹری انجمن حسینیہ منتخب ہوگئے۔

علامہ شیخ فدا حسین مظاہری نے خطبہ جمعہ کے دوران سابق سیکرٹری انجمن حسینیہ حاجی سردار حسین کی کارکردگی کو زبردست الفاظ میں سراہا، اپنی تین سالہ مدت کو باعزت طریقے سے مکمل کرنے کے بعد حاجی سردار حسین کو باعزت انداز میں رخصت کیا گیا۔ انجمن حسینیہ کے نومنتخب اراکین نے حلف برداری کے فوراً بعد شہید علامہ شیخ محمد نواز عرفانی کے مزار پر حاضری دی۔ فاتحہ خوانی کی اور قومی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 973625
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش