QR CodeQR Code

بوسٹر ڈوز کے لیے عمر کی حد 18سال مقرر

15 Jan 2022 01:25

اس حوالے سے این سی او سی نے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کل سے بوسٹرڈوز لگواسکتے ہیں، مکمل ویکسینیٹڈ افراد 6 ماہ بعد بوسٹر ڈوز لگوا سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ این سی او سی نے بوسٹر ڈوز کے لیے عمر کی حد 18سال مقرر کردی۔ تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے بوسٹر ڈوز کے لیے عمر کی حد 18 سال مقرر کردی ہے۔ اس حوالے سے این سی او سی نے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کل سے بوسٹرڈوز لگواسکتے ہیں، مکمل ویکسینیٹڈ افراد 6 ماہ بعد بوسٹر ڈوز لگوا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں بوسٹر ڈوز کا آغاز گزشتہ برس یکم دسمبر سے کردیا گیا تھا، تاہم ابتدائی طور پر بوسٹر ڈوز لگوانے کے لئے 50 سال سے زائد عمر افراد کی حد مقرر تھی، اور بعد میں 30 سال کی عمر کے افراد بوسٹر ڈوز کے اہل تھے۔


خبر کا کوڈ: 973626

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973626/بوسٹر-ڈوز-کے-لیے-عمر-کی-حد-18سال-مقرر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org