QR CodeQR Code

منی بجٹ سے مزید مہنگائی کا طوفان آئے گا، کرامت علی شیخ

15 Jan 2022 01:36

پی ایس پی جنوبی پنجاب کے صدر نے وفد سے ملاقات میں کہا کہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط اپنی جگہ لیکن بے جا عیاشیوں اور وزرا کے لئے قیمتی گاڑیاں خریدنے کے سلسلے کی روایت کو موجودہ حکومت نے برقرار رکھی ہوئی ہے، تو ایسے حالات میں ملکی معیشت کیسے مستحکم ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کی دعویدار حکومت کمزور طبقہ کو تحفظ دینے کی بجائے آج اقتدار کے آخری ادوار میں بھی مضبوط کرنے کی بجائے مزید کمزور کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، جس کی وجہ سے غریب شہری خودکشیوں پر مجبور ہو رہے، آئی ایم ایف کی سخت شرائط اپنی جگہ لیکن بے جا عیاشیوں اور وزرا کے لئے قیمتی گاڑیاں خریدنے کے سلسلے کی روایت کو موجودہ حکومت نے برقرار رکھی ہوئی ہے تو ایسے حالات میں ملکی معیشت کیسے مستحکم ہوگی۔ تیسرا کوارٹر شروع ہو چکا ہے لیکن سرائیکی وسیب کے لئے ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ جام ہے۔ لیکن اپر پنجاب کو نوازنے کا سلسلہ جاری ہے، بلدیاتی انتخابات میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں مڈل کلاس طبقہ کے نوجوانوں کو آگے لائیں گے۔ کارکنان قائد مصطفی کمال کی ہدایت کی روشنی میں پی ایس پی کا پیغام عوام تک پہنچائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاوس ملتان میں پی ایس پی کے وفد سے کی گئی ملاقات میں کیا۔

کرامت علی شیخ نے مزید کہا کہ منی بجٹ سے مزید مہنگائی کا طوفان آئے گا اور اب عوام کا نہ رکنے والا احتجاجی سیلاب سنبھالنا مشکل ہو جائے گا، حکمران غریب قوم پر ظلم کرنے کی بجائے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں جو عمران خان نے کئے تھے، ایک طرف یہ صورتحال ہے تو دوسری طرف ایک بار پھر پٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ کرکے مہنگائی کا خودکش حملہ غریب قوم پر کردیا گیا ہے، عوام کے سامنے سہانے خواب دکھانے کے دعوں کا دودھ کا دوھ پانی کا پانی ہو چکا ہے، اسی لئے عوام کے پاس اب بھی وقت ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں کرپٹ سیاستدانوں کا احتساب کریں اور ان کا ایوانوں میں جانے کا راستہ روکیں۔

 


خبر کا کوڈ: 973627

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973627/منی-بجٹ-سے-مزید-مہنگائی-کا-طوفان-آئے-گا-کرامت-علی-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org