0
Saturday 15 Jan 2022 02:09

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے تک اضافے کا امکان

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے تک اضافے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 6 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز پیش کردی۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی جس میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ اسی طرح مٹی کا تیل 6 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز بھی سمری میں شامل ہے۔ قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کریں گے اور وزارت خزانہ کل نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 973637
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش