0
Saturday 15 Jan 2022 04:17

ایس یو سی پاکستان کے مرکزی وفد کی سرگودھا آمد، علمائے کرام و عمائدین سے ملاقات

ایس یو سی پاکستان کے مرکزی وفد کی سرگودھا آمد، علمائے کرام و عمائدین سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کا مرکزی وفد مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کی قیادت میں سرگودھا پہنچ گیا، ایس یو سی کے وفد کا مرکزی امام بارگاہ سرگودھا پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، اس موقع پر ایس یو سی کے مرکزی وفد میں مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ شامل تھے۔ مرکزی امام بارگاہ سرگودھا میں علمائے کرام، عمائدین، سینیئرز، جے ایس او کے رہنمائوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تنظیمی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ پاکستان میں تشیع کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے ہمارا اتحاد ضروری ہے، جب تک ہم متحد نہیں ہوں گے، دشمن اپنی سازشوں میں مصروف رہے گا، علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی قیادت میں یہ قافلہ رواں دواں ہے، ہمیں آگے بڑھ کر اس کا حصہ بننا ہے، قریہ قریہ، گائوں گائوں اس پیغام کو عام کریں اور اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں، واضح رہے کہ شیعہ علماء کونسل کا مرکزی وفد ان دنوں اپر پنجاب کے دورے پر ہے۔
خبر کا کوڈ : 973641
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش