نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کے جائزہ کیلئے 9 رکنی بورڈ تشکیل
15 Jan 2022 10:23
ذرائع کے مطابق پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر محمد عارف نعیم کی سربراہی میں بورڈ کی تشکیل وفاقی کابینہ کی ہدایات پر کی گئی جو نواز شریف کے معالج کی طرف سے پیش کی گئی رپورٹس کا جائزہ لے گا۔
اسلام ٹائمز۔ محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے معالج ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس کی جانب سے جمع کرائی گئی میڈیکل رپورٹس کی جانچ پڑتال کے لیے 9 رکنی خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا۔ ذرائع کے مطابق پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر محمد عارف نعیم کی سربراہی میں بورڈ کی تشکیل وفاقی کابینہ کی ہدایات پر کی گئی جو نواز شریف کے معالج کی طرف سے پیش کی گئی رپورٹس کا جائزہ لے گا اور مریض کی جسمانی حالت اور پاکستان واپس جانے کی صلاحیت کے حوالے سے ماہرانہ طبی رائے پیش کرے گا۔ نواز شریف نومبر 2019 میں لاہور ہائی کورٹ سے علاج کے لیے 4 ہفتے کی ضمانت منظور کیے جانے کے بعد برطانیہ روانہ ہو گئے تھے۔
خبر کا کوڈ: 973657