QR CodeQR Code

کوئٹہ، بلوچستان میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

15 Jan 2022 11:41

بارشوں اور برفباری کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو محکمہ موسمیات کیجانب سے ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات بلوچستان نے آئندہ ہفتے صوبے کے متعدد شہروں میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے سے صوبائی دارالحکومت ‏کوئٹہ، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ اور بارکھان میں بارشوں کا آغاز اور برفباری ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ‏بارشوں کا سلسلہ ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں منگل کے روز داخل ہوگا۔ ‏بارشوں کا یہ سلسلہ منگل سے جمعرات تک جاری رہے گا۔ اس سلسلہ میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے  تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 973662

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973662/کوئٹہ-بلوچستان-میں-بارشوں-اور-برفباری-کی-پیشگوئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org