0
Saturday 15 Jan 2022 12:12

آصف زرداری کو طبی بنیادوں پر ضمانت مل گئی

آصف زرداری کو طبی بنیادوں پر ضمانت مل گئی
اسلام ٹائمز۔ جعلی اکاؤنٹس کیسز میں سابق صدر آصف زرداری کو طبی بنیادوں پر ضمانت مل گئی۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری کےخلاف نیو یارک اپارٹمنٹس پر نیب انکوائری کیس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آصف زرداری کی ضمانت منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ جس کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کو طبی بنیادوں پر ضمانت دے دی۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ آصف زرداری کو صحت کے مسائل کی وجہ سے کیس میں مستقل ضمانت دی جاتی ہے، ان کے خلاف نیویارک پراپرٹی کیس انکوائری کے مرحلے میں ہے، نیب کا کیس میں آصف زرداری کے خلاف شواہد اکٹھے کرنا ابھی باقی ہے، نیب ٹھوس شواہد کی بنیاد پر سابق صدر کی ضمانت منسوخی کی درخواست دے سکتا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ نیب کو آصف زرداری کے خلاف اثاثہ جات کی شکایات 2018ء اور 2019ء میں موصول ہوئیں، نیب کو جے آئی ٹی رپورٹ اپریل 2019ء میں موصول ہوئی، آصف زرداری دوسرے مقدمے میں گرفتار ہونے کے بعد دسمبر 2019ء میں رہا ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 973673
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش