0
Saturday 15 Jan 2022 12:20

ایران پر امریکی پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں، چین

ایران پر امریکی پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں، چین
اسلام ٹائمز۔ چین کا کہنا ہے کہ ایران پر امریکا کی یک طرفہ پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہیں۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ایرانی ہم منصب حسین عامر سے ملاقات میں کہا کہ ایران پر یک طرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں۔ چینی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کی جاری مشکلات کی ذمہ داری امریکا پر عائد ہوتی ہے جس نے یک طرفہ طور پر 2015ء میں کئے گئے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کی۔ چین ایران سے جوہری مذاکرات کے دوبارہ شروع ہونے کا حامی ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ کے دورہ چین کے دوران دونوں ممالک کے درمیان 25 سال کے تعاون کے معاہدے کا اعلان متوقع ہے۔
خبر کا کوڈ : 973677
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش