0
Saturday 15 Jan 2022 13:13

سعید غنی کا کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں اضافے کا اعتراف

سعید غنی کا کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں اضافے کا اعتراف
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیرِ اطلاعات سعید غنی کا کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں اضافے کا اعتراف کر لیا، کہا کہ بے روزگاری اور معاشی مسائل بڑھتے ہیں تو ایسے واقعات ہوتے ہیں، صوبے میں پولیس کے اچھے افسران موجود ہیں، پولیس کی ذمے داری ہے کہ امن و امان قائم کرے، شہریوں کو تحفظ دے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ پچھلے 3 ماہ سے وفاقی حکومت پیٹرول کی قیمتیں بڑھا رہی ہے، ہمارے گھروں پر گیس نہیں آ رہی، کراچی کی انڈسٹریز کو گیس نہیں مل رہی، انڈسٹریز بند ہو رہی ہیں، یہ لوگ قوم کی توجہ عوامی ایشوز سے ہٹانے کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امکان ہے کہ اب پیٹرول کی قیمت 150 روپے ہو جائے گی، دواؤں کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے، ایل این جی بر وقت نہیں منگوائی گئی، پورے ملک میں کسانوں کو کھاد نہیں مل رہی، فصلیں تباہ ہو رہی ہیں، حکومت کی نا اہلی کی سزا عوام کو کیوں دی جا رہی ہے؟  سندھ کے وزیرِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا، احتجاج کرو حق ہے لیکن عوامی مسائل پر بات کرو، ان کو لوکل گورنمنٹ پر مسئلہ ہے، ان کو پتہ ہے کہ لوگ انہیں مسترد کر رہے ہیں، دو مرتبہ شہر کا میئر جماعتِ اسلامی کا بنا، دونوں دفعہ ڈکٹیٹر شپ میں ان کو اختیارات ملے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈیم ایم والا مسئلہ اسمبلیوں سے مستعفی ہونے پر تھا، اگر اس پر بر وقت بات مانی جاتی تو آج نتائج کچھ اور ہوتے، پنجاب اور اسلام آباد میں لوکل گورنمنٹ کا بل نہیں آیا، وہاں آرڈیننس کے ذریعے بلدیاتی قانون نافذ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 973687
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش