0
Saturday 15 Jan 2022 14:04

ایران کی پاکستان کو تہران میں منعقدہ بین الاقوامی سیاحتی میلے میں شرکت کی دعوت

ایران کی پاکستان کو تہران میں منعقدہ بین الاقوامی سیاحتی میلے میں شرکت کی دعوت
اسلام ٹائمز۔ جمہوری اسلامی ایران کے کراچی میں تعینات قونصل جنرل حسن نوریان نے ٹوریزم ٹریول ایجنسز ایسوسی ایشن آف پاکستان (TAAP)  کے چیئرمین اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ساتھ ایرانی قونصل خانہ کراچی میں ملاقات کی، اس موقع پر حسن نوریان نے پاکستانی وفد کو تہران میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی سیاحتی میلے میں شرکت کی دعوت دی، ملاقات میں دونوں ممالک کے مشترکہ تعاون سے سیاحتی شعبہ کو فروغ دینے کیلیے تمام وسائل کو بروئے کار لانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے ویزوں کے اجراء کو آسان بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کی پہلی نشانی عوام کے درمیان رابطے قائم کرنے کی سہولیات کی فراہمی ہے۔

ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بہت سی مشترکات اور مشترکہ مفادات ہیں، پاکستان اور ایران کے درمیان سیاحوں اور زائرین کے تبادلے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک کے شہری ایک دوسرے کے پڑوسی ہونے کے باوجود ایک دوسرے سے ناواقف ہیں اور اس کی اصل وجہ مغربی میڈیا کا ایران فوبیا یا پاکستان فوبیا پر کام کرنا ہو سکتا ہے۔ اس موقع پر چیئرمیں TAAP نے کہا کہ دلچسپی اور خوبصورتی کے مقامات کے علاوہ پاکستان میں ایسے مزارات بھی موجود ہیں، جو اہم ایرانیوں کو پاکستان کے سیاحتی مقامات کو دیکھنے کی دعوت دیتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 973695
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش