0
Saturday 15 Jan 2022 14:10

ہمارے دور میں پنجاب میں صحت کے شعبے میں اہم پیشرفت ہو رہی ہے، عثمان بزدار

ہمارے دور میں پنجاب میں صحت کے شعبے میں اہم پیشرفت ہو رہی ہے، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا اپنے ایک حالیہ بیان میں کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے سابقہ حکومتوں کے برعکس صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں بڑا نشتر ہسپتال 1953ء میں بنایا گیا، جبکہ ہماری حکومت میں جنوبی پنجاب کیلئے ملتان نشتر ٹو اور ڈی جی خان میں کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ تیزی سے تکمیل کے مراحل طے کر رہا ہے۔ راولپنڈی اور بہاولپور میں ڈینٹل کالج بھی بنائے جا رہے ہیں۔ پنجاب میں مجموعی طور پر 8 مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بنا رہے ہیں۔ چنیوٹ، حافظ آباد اور چکوال میں نئے ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کیساتھ منڈی بہاؤالدین کے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے نامکمل منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ مجموعی طور پر صوبہ بھر میں 158 ہسپتالوں اور مراکز صحت کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تین سال میں ہم نے 78 نئی Health Facilities قائم کیں۔ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج میں ہیلتھ کے 91 نئے ترقیاتی منصوبے شامل کئے گئے ہیں۔ صوبہ بھر کے ہسپتالوں اور طبی مراکز میں مفت ادویات کیلئے مجموعی طور پرسوا 37 ارب روپے مختص کئے گئے۔ مزدور اور محنت کش طبقے کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کیلئے نئے ہسپتال بنانے پر بھی توجہ دی گئی۔ PESSI کے آغاز سے 52 سال تک یعنی 2018ء تک پنجاب میں 14 سوشل سکیورٹی ہسپتال تھے اور ہم نے صرف تین سال میں 9 نئے ہسپتال بنائے۔ اب صوبہ میں 23 سوشل سکیورٹی ہسپتال ہیں، جہاں ہر رجسٹرڈ مزدور اور محنت کش کو مفت علاج معالجے کی بہترین سہولتیں میسر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 973696
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش