0
Saturday 15 Jan 2022 15:46

بھارت میں کورونا کے 2.68 لاکھ نئے کیسز، 402 ہلاکتیں

بھارت میں کورونا کے 2.68 لاکھ نئے کیسز، 402 ہلاکتیں
اسلام ٹائمز۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2 لاکھ 68 ہزار 833 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ روز سے 4631 زیادہ ہے۔ اس دوران 402 لوگوں کی جان چلی گئی جبکہ ایک لاکھ 22 ہزار 684 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی۔ ملک بھر میں اومیکرون کے معاملے 6 ہزار سے تجاوز کر گئے ہیں۔ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالخلافہ جموں میں مزید 8 علاقوں کو بندش والے زون قرار دیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں ضلعے میں وائرس کے ریکارڈ توڑ معاملات درج ہونے کے بعد آٹھ علاقوں میں بندشیں عائد کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کیلاش نگر تالاب تلو جموں، شاپنگ سینٹر بخشی نگر جموں، ترکوٹا نگر سیکٹر چار، بشنا وارڈ تین، روپ نگر سیکٹر آٹھ، پمپوش کالونی سیکٹر دو، سویٹ ہوم اپارٹمنٹ، سی ڈی گھپتا ہاوس چھانی ہمت جموں، بی ایس این ایل ایکسچینج بن تلاب جموں، گاندھی نگر جموں کو مائیکرو کنٹونمنٹ زون قرار دیا گیا ہے۔
 
سرکاری ذرائع کے مطابق مذکورہ علاقوں میں کووڈ کے متعدد کیس رپورٹ ہونے کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر کی ہدایت پر سخت پابندی عائد کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چونکہ جموں ضلع میں کورونا وائرس کے یومیہ معاملات لگاتار بڑھ رہے ہیں جس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں کی نگرانی کی خاطر تحصیلداروں کے ساتھ ساتھ مقامی تھانہ داروں کی بھی تعیناتی عمل میں لائی ہے تاکہ عدولی حکمی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 973713
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش