QR CodeQR Code

جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، لاہور سے 15 روز میں 53 اشتہاری ملزم گرفتار

15 Jan 2022 15:31

رواں سال کے پہلے دو ہفتوں کے دوران ہوٹل آئی اور ٹریول آئی سافٹ ویئر کی مدد سے صوبہ بھر سے 117 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ لاہور سے ہوٹل آئی اور ٹریول آئی کی مدد 53 مطلوب ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس نے اشتہاری ملزمان کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے لاہور سے رواں سال کے پہلے 15 دنوں میں 53 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق رواں سال کے پہلے دو ہفتوں کے دوران ہوٹل آئی اور ٹریول آئی سافٹ ویئر کی مدد سے صوبہ بھر سے 117 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ لاہور سے ہوٹل آئی اور ٹریول آئی کی مدد 53 مطلوب ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ہونیوالے ملزمان قتل، اقدام قتل، اغواء، زنا بالجبر، چوری، چیک ڈس آنر، فراڈ اور دیگر وارداتوں میں مطلوب تھے۔ پنجاب بھر کے ہوٹلوں، قیام گاہوں اور سرائے میں ہوٹل آئی کا استعمال نہ کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بڑے شہروں میں چلنے والے ٹرانسپورٹر گروپس میں ٹریول آئی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ آئی جی پنجاب کا آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہوٹل مالکان ایسوسی ایشن اور ٹرانسپورٹر ایسوسی ایشن کے تعاون سے جدید سافٹ ویئرز کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان و عدالتی مفروروں کو قانون کے شکنجے میں لانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے جائیں۔ مرحلہ وار پنجاب کے تمام ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو ٹریول آئی کا حصہ بنایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 973714

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973714/جدید-ٹیکنالوجی-کا-استعمال-لاہور-سے-15-روز-میں-53-اشتہاری-ملزم-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org