QR CodeQR Code

بلوچستان اسبملی کے تین ارکان اسمبلی پر کرپشن کے الزامات

15 Jan 2022 16:43

سال 2020-21 کے بجٹ فنڈز کی فہرست کے مطابق تینوں ایم پی ایز کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کام ہونے تھے، مگر یہ کام فقط کاغذات تک ہی محدود رہ گیا۔


اسلام ٹائمز۔ گزشتہ سال کے بجٹ کے بعض صفحات سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔ جس میں بلوچستان اسمبلی کے تین اراکین پر کرپشن کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے ایم پی اے نصراللہ زیرے، بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن اسمبلی ثناء بلوچ اور میر زاہد علی ریکی پر درجنوں ترقیاتی اسکیم فقط کاغذ کی حد تک محدود رکھنے کا الزام ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں لوکل گورنمنٹ نے مالی سال 2020-21 میں 56 کروڑ 85 لاکھ روپے کا ترقیاتی کام کیلئے مبینہ ایم پی ایز کو فنڈز دیئے، مگر ان زمینوں پر کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 973729

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973729/بلوچستان-اسبملی-کے-تین-ارکان-اسمبلی-پر-کرپشن-الزامات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org