0
Saturday 15 Jan 2022 19:59

ڈیرہ غازیخان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام شہید قاسم سلیمانی اور اُن کے رفقاء کی دوسری برسی پر مجلس کا انعقاد

ڈیرہ غازیخان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام شہید قاسم سلیمانی اور اُن کے رفقاء کی دوسری برسی پر مجلس کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ غازیخان کے زیراہتمام شہید قاسم سلیمانی، شہید ابومہندس اور اُن کے رفقاء کی دوسری برسی کی مناسبت سے 44 بلاک میں تکریم شہدا کانفرنس و مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا، مجلس عزا سے صوبائی سیکرٹری جنرل جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی، ضلعی سیکرٹری جنرل سید انعام حیدر اور دیگر نے خطاب کیا۔ تکریم شہدا مجلس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ علامہ اقتدار حسین نقوی نے خطاب کرتے ہوئے شہدائے مقاومت، مدافعان حرم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء ہمارے وارث ہیں اور ہم شہداء کے وارث ہیں، شہداء کا راستہ ہی بقاء کا راستہ ہے یہی وجہ ہے کہ انبیائ، آئمہ، صلحاء نے اسی راستے کی تمنا اور انتخاب کیا۔ وہ قومیں زندہ رہتی ہیں جو اپنے شہداء کے آثار کو زندہ رکھتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 973767
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش