0
Saturday 15 Jan 2022 20:05

سندھ حکومت کا نیا قانون ہی کالا نہیں انکا منہ بھی کالا ہے، حلیم عادل شیخ

سندھ حکومت کا نیا قانون ہی کالا نہیں انکا منہ بھی کالا ہے، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر سندھ و تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کا نیا بلدیاتی قانون ہی کالا نہیں بلکہ ان کا منہ بھی کالا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے نئے بلدیاتی قانون کے خلاف اپوزیشن جماعتوں ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے کراچی پریس کلب پر احتجاج کیا۔ حلیم عادل شیخ نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہوگئی تسلی، ابھی تو پارٹی شروع ہوگئی ہے، یہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی گندم کھانے والوں چوہوں کو پکڑنے کیلئے پنجرے لگا لیے، کالے قانون کیخلاف گھوٹکی سے کراچی تک مارچ ہوگا۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سندھ کے حکمران مافیاز ہیں، سندھ کے حکمران گندم کے ساتھ ساتھ کھاد اور ویکسین بھی کھاتے ہیں، سندھ کے حکمران آئین توڑنے والے حکمران ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم علی بابا اور چالیس چوروں کے خلاف نکلے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 973770
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش