QR CodeQR Code

گلگت رینج کے چاروں اضلاع کے ایس پیز کے موبائل نمبرز عوامی جگہوں پر آویزاں کرنے کا حکم

15 Jan 2022 20:10

محکمہ پولیس کی جانب سے چاروں اضلاع کے ایس پیز کے نمبرز جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی، پولیس سے مدد یا پولیس آفیسرز اور جوانوں کیخلاف کوئی شکایت کی صورت میں ان نمبرز پر ڈائریکٹ رابطہ کریں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی نے گلگت رینج کے چاروں اضلاع کے پولیس ایس پیز کو اپنا موبائل نمبرز عوامی جگہوں پر آوایزاں کرنے کا حکم دیدیا۔ ڈی آئی جی گلگت ڈاکٹر میاں سعید احمد نے گلگت رینج کے چاروں اضلاع کے پولیس سربراہان کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنا موبائل فون نمبرز اپنے اضلاع کی نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں تاکہ عوام الناس کو کوئی مسئلہ درپیش ہو یا پولیس آفیسرز اور اہلکاروں کے حوالے سے کوئی شکایت ہو تو ڈائریکٹ متعلقہ ضلع کے ایس پی سے رابطہ کر سکیں۔ محکمہ پولیس کی جانب سے چاروں اضلاع کے ایس پیز کے نمبرز جاری کرتے ہوئے عوام سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی، پولیس سے مدد یا پولیس آفیسرز اور جوانوں کیخلاف کوئی شکایت کی صورت میں ان نمبرز پر ڈائریکٹ رابطہ کریں۔


خبر کا کوڈ: 973772

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973772/گلگت-رینج-کے-چاروں-اضلاع-ایس-پیز-موبائل-نمبرز-عوامی-جگہوں-پر-ا-ویزاں-کرنے-کا-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org