0
Saturday 15 Jan 2022 20:12

کراچی، ماسک نہ پہننے والے پولیس اہلکار و افسران کی تنخواہ کاٹنے کا فیصلہ

کراچی، ماسک نہ پہننے والے پولیس اہلکار و افسران کی تنخواہ کاٹنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کورونا سے حفاظت کیلئے ماسک نہ پہننے والے پولیس اہلکار و افسران پر اب جرمانہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب نے ماسک نہ پہننے والے پولیس افسر و اہلکار پر جرمانہ لگانے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔ کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث یہ ہدایت نامہ جاری ہوا ہے۔ پولیس افسر و اہلکار کی جرمانے پر ایک روز کی تنخواہ کاٹی جائے گی۔ کراچی پولیس کے تمام افسران کو سختی سے ماسک لگانے کی ہدایت کر دی گئی۔ حکم نامہ آپریشن، انویسٹی گیشن اور ٹریفک پولیس کیلئے ہے۔ فیلڈ میں سفر کے دوران یا سرکاری گاڑیوں میں ماسک استعمال کریں۔ حکم نامہ میں پابند کیا گیا ہے کہ اہلکار دوران ڈیوٹی عوام سے بات کرتے وقت بھی ماسک پہنیں۔ ایڈیشنل آئی جی کا حکم نامہ تمام تھانوں اور دفاتر میں آویزاں کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ خیال رہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 973774
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش