QR CodeQR Code

سندھ حکومت کیخلاف 27 فروری کو گھوٹکی سے کراچی تک مارچ کریں گے، علی زیدی

15 Jan 2022 20:37

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے سارے اختیارات اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں، ہمیں جمہوریت کے لیکچر دینے والے انسانیت تو سیکھ لیں، بےبی زرداری کہتے ہیں کراچی سے اسلام آباد مارچ کریں گے، یہ ہمیں 18ویں ترمیم اور جمہوریت کا سبق سکھاتے آئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے بحری اُمور علی زیدی نے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے خلاف 27 فروری کو گھوٹکی سے کراچی تک مارچ کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے صوبائی صدر علی زیدی نے کراچی میں پریس کانفرنس میں کہا کہ پیپلز پارٹی والے وعدہ کر کے مکر جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے سارے اختیارات اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں، ہمیں جمہوریت کے لیکچر دینے والے انسانیت تو سیکھ لیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بےبی زرداری کہتے ہیں کراچی سے اسلام آباد مارچ کریں گے، سندھ حکومت کالا قانون لائی ہے، یہ ہمیں 18 ویں ترمیم اور جمہوریت کا سبق سکھاتے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں یہ لوگ کئی کمیٹیوں کے ممبر اور چیئرمین ہیں، پیپلز پارٹی نے سندھ میں اپوزیشن کے کسی ممبر کو کسی بھی کمیٹی میں نہیں رکھا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی صدارت ملنے پر عمران خان کا شکر گزار ہوں۔


خبر کا کوڈ: 973776

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973776/سندھ-حکومت-کیخلاف-27-فروری-کو-گھوٹکی-سے-کراچی-تک-مارچ-کریں-گے-علی-زیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org