0
Saturday 15 Jan 2022 20:48

خیبر پختونخوا حکومت کا جگر اور گردے کی مفت پیوند کاری کا اعلان

خیبر پختونخوا حکومت کا جگر اور گردے کی مفت پیوند کاری کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے مریضوں کے مفت لیور اور کڈنی ٹرانسپلانٹ کا اعلان کردیا ہے، جس کے لیے خیبر پختونخوا حکومت، اسٹیٹ لائف انشورنس اور پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط۔ ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اب پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ لاہور میں خیبر پختونخوا کے مریضوں کا مفت لیور اور کڈنی ٹرانسپلانٹ کیا جائے گا۔ مفت لیور اور کڈنی ٹرانسپلانٹ کی یہ سہولت صوبائی حکومت کی صحت کارڈ اسکیم کے تحت دستیاب ہوگی۔ لیور ٹرانسپلانٹ پر فی مریض 50 لاکھ جبکہ کڈنی ٹرانسپلانٹ پر فی مریض 14 لاکھ روپے کا خرچہ صحت کارڈ کے تحت صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔

اس حوالے سے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ جیسے اہم ادارے میں مفت لیور اور کڈنی ٹرانسپلانٹ کی سہولت صوبائی حکومت کا عوام کے لئے بڑا تحفہ ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملک کے دیگر اہم اداروں میں بھی صوبے کے عوام کو مفت لیور اور کڈنی ٹرانسپلانٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ صحت کارڈ اسکیم کے تحت کینسر کے مفت علاج کو بھی شامل کیا جائے گا جبکہ وسیع تر عوامی مفاد میں مفت او پی ڈی سروسز کو بھی صحت کارڈ سکیم میں شامل کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 973777
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش