0
Saturday 15 Jan 2022 20:50

نئے بلدیاتی قانون پر عمل ہونے جارہا ہے جلد مثبت نتائج سامنے ہوں گے، ناصر حسین شاہ

نئے بلدیاتی قانون پر عمل ہونے جارہا ہے جلد مثبت نتائج سامنے ہوں گے، ناصر حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ نئے بلدیاتی قانون کے خلاف شہر قائد میں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاجی مظاہرے پر صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے ردعمل دیا ہے۔ سندھ کے وزیر بلدیات ناصر شاہ نے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے بیانات پر کہا کہ ہمیں طعنہ دیا گیا کہ پیپلز پارٹی ایک پرچی پر بھی کام کرتی ہے، حافظ نعیم کی تقریر سنی انہوں نے واضح کیا پرچی مافیا کون ہیں؟ وزیراعلیٰ سندھ نے مردم شماری کا سی سی آئی میں کیس لڑا اور سرخرو بھی ہوئے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ مردم شماری سے متعلق سندھ حکومت کا ایک بیانیہ رہا ہے، ماضی میں جو قانون سے کھلواڑ کیا گیا عوام کو پوری طرح آگاہ ہے۔

ناصر حسین شاہ نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام جانتے ہے ماضی میں کس نے انہیں سکھ کا سانس نہیں لینے دیا، نئے بلدیاتی قانون پر عمل ہونے جارہا ہے جلد مثبت نتائج سامنے ہوں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج قاتل اور مقتول پیپلز پارٹی کی دشمنی میں ایک ہوگئے ہیں، پی ٹی آئی بڑے شوق سے گھوٹکی سے کراچی لانگ مارچ کرے، پی ٹی آئی کا لانگ مارچ مہنگائی کے خلاف ہونا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 973779
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش