0
Saturday 15 Jan 2022 21:00

پیپلز پارٹی کا قومی سلامتی کے معاملے پر حکومتی رویے پر شدید تشویش کا اظہار

پیپلز پارٹی کا قومی سلامتی کے معاملے پر حکومتی رویے پر شدید تشویش کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی قومی سلامتی کے معاملے پر حکومتی رویے پر شدید تشویش کا اظہار کرتی ہے اور حکومت کی جانب سے قومی سلامتی پالیسی کے نقاط کا علم نہ اپوزیشن کو ہے اور نہ ہی پارلیمان کو۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی پالیسی کے معاملے پر پارلیمان کو اعتماد میں نہ لینا باعث تشویش ہے۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا۔ شازیہ مری نے کہا کہ پارلیمان کو اعتماد میں لئے بنا پالیسی کا اعلان کردینا پارلیمان کو بے توقیر کرنے کے مترادف ہے جبکہ حکومت نے قومی سلامتی پالیسی پر پارلیمان میں بحث کرائی اور نہ ہی اپوزیشن کو اعتماد میں لیا۔

شازیہ مری نے مزید کہا کہ قومی سلامتی پالیسی جیسے اہم معاملے پر پارلیمان میں بحث کے بنا پالیسی کا اعلان کردینا باعث تشویش ہے، پیپلز پارٹی نے ملکی اور قومی سلامتی کے معاملات پر کبھی سیاست کی اور نہ ہی کبھی کرے گی لیکن افسوس ہے کہ قومی سلامتی جیسے اہم معاملے پر بھی سلیکٹڈ حکومت نے سیاست کی، وفاقی حکومت کو ملکی اور قومی سلامتی کے معاملات پر سیاست اور پارلیمان کو بے توقیر کرنے نہیں دیں گے۔ شازیہ مری نے کہا کہ حکومت فوری طور پر قومی سلامتی پالیسی پر پارلیمان کو اعتماد میں لے۔
خبر کا کوڈ : 973783
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش