0
Saturday 15 Jan 2022 21:34

تہران اور ریاض سفارتخانے دوبارہ کھولنے کی تیاری کر رہے ہیں، ایرانی قانون ساز

تہران اور ریاض سفارتخانے دوبارہ کھولنے کی تیاری کر رہے ہیں، ایرانی قانون ساز
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن جلیل رحیمی جہاں آبادی نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب دو طرفہ تعلقات کو بحال کر رہے ہیں اور سفارتخانے دوبارہ کھولنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ایرانی قانون ساز نے ہفتے کے روز ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ دونوں اہم ممالک کے مابین تعلقات کی بحالی کشیدگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ خطے کے دو اہم ممالک ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات بحال ہو رہے ہیں اور دونوں ممالک سفارتخانے دوبارہ کھولنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا کہ صیہونی بنیاد پرست اپنی احمقانہ کارروائیوں کے زریعے دونوں ممالک کے تعلقات میں خلل ڈال سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ جنوری 2016 کو ممتاز سعودی عالم دین باقر النمر کو پھانسی دے کر شہید کر دیا گیا تھا جس کے بعد ایران میں مشتعل مظاہرین نے سعودی سفارتخانے پر دھاوا بول دیا۔ شہید باقر النمر کی پھانسی کے بعد سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات منقطع ہو گئے تھے۔ سعودی عرب ایک عرصے سے ایران کیخلاف جارحانہ اور تصادم کی پالیسی پر گامزن ہے تاہم حال ہی میں سعودی عرب کے رویے میں تبدیلی نظر آرہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ کے دو اہم ترین ممالک کے مابین اب تک مذاکرات کے چار دور ہو چکے ہیں۔

6 جنوری کو ایرانی وزیر خارجہ امیر عبد اللہیان نے الجزیرہ چینل کو انٹرویو میں کہا تھا کہ تہران اور ریاض اب تک تعمیری مذاکرات کے چار دور سے گزر چکے ہیں۔ اس سے پہلے گزشتہ سال اکتوبر میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل نے ایک انٹرویو میں ایران کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی عرب ایران کے ساتھ مذاکرات میں سنجیدہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 973794
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش