QR CodeQR Code

ایرانی دھمکیوں کو سنجیدہ لے رہے ہیں، امریکی سیکرٹ سروس

15 Jan 2022 21:49

دہشتگردانہ امریکی ٹارگٹ کلنگ میں اسلامی مزاحمتی محاذ کے کمانڈروں کی شہادت کے جواب میں ایران کیجانب سے اعلان کردہ سخت انتقام کے حوالے سے امریکی خفیہ سروس کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ امریکی سیکرٹ سروس، جنرل قاسم سلیمانی کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ان تمام افراد کے بارے جاری ہونیوالی ایرانی دھمکیوں کو سنجیدہ لیتی ہے جو ملکی سکیورٹی اداروں کی حفاظت میں ہیں


اسلام ٹائمز۔ امریکی مجلے نیوزویک نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ اعلی ترین فوجی اعزاز (تمغہ ذوالفقار) کے حامل ایرانی عہدیدار (جنرل قاسم سلیمانی) کی ٹارگٹ کلنگ کے 2 سال کے بعد بھی امریکی خفیہ سروس اس سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ملنے والی دھمکیوں پر چوکنی ہے، کہ جس نے پورے خطے کو ہلا کر رکھ دینے والے اقدام کا حکم صادر کیا تھا۔ امریکی سیکرٹ سروس کی ڈپٹی پریس سیکرٹری جسٹین ویلان (Justine Whelan) نے اس مجلے کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ امریکی خفیہ سروس اپنی حفاظت میں موجود افراد کے خلاف ہر قسم کی دھمکیوں کو سنجیدہ لے رہی ہے جبکہ آپریشنوں کی سکیورٹی کی خاطر امریکی خفیہ سروس سکیورٹی آپریشنوں میں استعمال ہونے والے اوزاروں کے بارے گفتگو کی جاتی ہے اور نہ ہی ان افراد کی اطلاعات کے بارے کہ جن کی حفاظت کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی مزاحمتی محاذ کے کمانڈروں کی دوسری برسی کے موقع پر بھی اعلی ایرانی قیادت کی جانب سے شہید جنرل قاسم سلیمانی، شہید حاج ابومہدی المہندس و رفقاء کے خون کے سخت انتقام سے متعلق موقف کے اعادے نے ٹارگٹ کلنگ کا حکم دینے والے قاتلوں سمیت تمام امریکی حکام کو لرزہ بر اندام کر رکھا ہے۔ دوسری جانب شہید جنرل قاسم سلیمانی کی ٹارگٹ کلنگ میں براہ راست طور پر ملوث سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیو نے چند روز قبل ہی امریکی حکومت سے حفاظت کی پرزور درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کے ممکنہ سخت انتقام کے باعث اس کی جان خطرے میں ہے۔ علاوہ ازیں اسلامی مزاحمتی محاذ کے کمانڈروں کی دہشتگردانہ ٹارگٹ کلنگ کا حکم دینے والے سابق امریکی صدر کے بارے ایرانی سپریم لیڈر کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے ایک مختصر اینیمیشن کلپ نے بھی قاتل امریکیوں کی پریشانیوں میں کئی گنا کا اضافہ کر دیا ہے، ملاحظہ کیجیے؛



خبر کا کوڈ: 973802

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973802/ایرانی-دھمکیوں-کو-سنجیدہ-لے-رہے-ہیں-امریکی-سیکرٹ-سروس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org