QR CodeQR Code

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی جیب پر ڈاکا ہے، بلاول بھٹو

15 Jan 2022 23:22

اپنے ردعمل میں چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ عمران خان نے ملک آئی ایم ایف کو گروی رکھ دیا ہے، پاکستان کے فیصلے بیرون ملک میں ہو رہے ہیں، پیٹرول مہنگا، بجلی مہنگی، گیس مہنگی، عوام کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی جیب پر ڈاکا ہے، بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات عوام پر پڑیں گے، عمران خان نے ملک آئی ایم ایف کو گروی رکھ دیا ہے، پاکستان کے فیصلے بیرون ملک میں ہو رہے ہیں، پیٹرول مہنگا، بجلی مہنگی، گیس مہنگی، عوام کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے، پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ عوام کو اسی مہنگائی  سے نجات دلانے کیلئے ہے، مہنگائی اور بے روزگاری  کے خاتمے کیلئے حکومت سے نجات ضروری ہے، عوام 27 فروری کو اسلام آباد  کیلئے نکلیں گے اور  عمران خان سے حساب لیں گے۔


خبر کا کوڈ: 973810

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973810/پیٹرول-کی-قیمتوں-میں-اضافہ-عوام-جیب-پر-ڈاکا-ہے-بلاول-بھٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org