0
Sunday 16 Jan 2022 01:01

فلپائن بھارت سے 37 کروڑ ڈالر میں میزائل سسٹم خریدے گا

فلپائن بھارت سے 37 کروڑ ڈالر میں میزائل سسٹم خریدے گا
اسلام ٹائمز۔ فلپائن نے اپنی بحریہ کو جنگی خطوط پر بہتر بنانے کے لیے 37 کروڑ 50 لاکھ ڈالر میں بھارت سے اینٹی شپ میزائل سسٹم حاصل کرنے کے معاہدے کو حتمی شکل دی ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جنوب مشرقی ایشیائی ملک کے وزیر دفاع نے بتایا کہ بھارت سے حاصل کیا جانے والا اینٹی شپ میزائل سسٹم فلپائنی ساحل پر نصب کیا جاسکے گا۔ فلپائن اپنی فوج کے فرسودہ ہارڈویئر کو جدید بنانے کے لیے 5 ارب ڈالر پر مشتمل 5 سالہ منصوبے کے آخری مراحل میں ہے۔ فلپائن کے پاس زیر استعمال جنگی سامان جنگ عظیم کے دور کے جہاز اور ویتنام جنگ میں امریکا کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔

وزیر دفاع ڈیلفن لورینزانا نے سماجی روابط کی ویب سائٹ فیس بک پوسٹ پر کیا کہ بھارت کے ساتھ گفت و شنید کے معاہدے کے تحت براہموس ایرو اسپیس پرائیویٹ لمیٹڈ تین بیٹریاں، ٹرین آپریٹرز اور مینٹینرز سمیت لاجسٹک سپورٹ فراہم کرے گا۔ خیال رہے کہ یہ 2017 میں طے ہوگیا تھا لیکن کورونا وبا کی وجہ سے بجٹ مختص کرنے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ نئے اینٹی شپ سسٹم کا مقصد غیر ملکی جہازوں کو ملک کے 200 ناٹیکل میل کے خصوصی اقتصادی زون پر تجاوزات سے روکنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 973824
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش