QR CodeQR Code

عمران خان اور تحریک انصاف نے قوم کو غلامی کی زنجیریں پہنائیں اور قومی سلامتی کو داو پر لگایا، ڈاکٹر صفدر ہاشمی

16 Jan 2022 01:04

جماعت اسلامی ملتان کے امیر نے اپنے بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف کے غلاموں سے نجات کا وقت آگیا ہے، اب انہیں ملک سے بھگانا ہوگا، قومی ادارے سٹیٹ بنک آئی ایم ایف کے ہاتھوں میں ہے، اسٹیل مل، پی آئی اے اور ریلوے کی نجکاری کی باتیں کررہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ملتان کے امیر ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے اعتراف جرم سے ثابت ہوگیا کہ انہوں نے قوم کو غلامی اور اندھیر گلی میں دھکیل دیا۔ ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا ہے کہ اب سمجھ جانا چاہیے کہ قوم کو اس اندھیر نگری سے اور غلامی سے جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی نہیں نکال سکتا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غلامانہ سوچ نے قائداعظم اور علامہ اقبال کی روح کو تکلیف پہنچائی۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی یہ بات ثابت ہوگئی ملکی نظام آج بھی انگریز اور عالمی طاقتوں کے ہاتھوں یرغمال ہے۔ ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا کہ آئی ایم ایف کے غلاموں سے نجات کا وقت آگیا ہے اب انہیں ملک سے بھگانا ہوگا، قومی ادارے سٹیٹ بنک آئی ایم ایف کے ہاتھوں میں ہے، اسٹیل مل، پی آئی اے اور ریلوے کی نجکاری کی باتیں کررہے ہیں اور دوسری طرف معاشی بدحالی سے قوم کو ڈرا رہے ہیں۔ عمران خان ناکام ہوچکے ان کی حکومت اب بیساکھیوں کے آخری سہارے پر ہیں۔


خبر کا کوڈ: 973826

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973826/عمران-خان-اور-تحریک-انصاف-نے-قوم-کو-غلامی-کی-زنجیریں-پہنائیں-قومی-سلامتی-داو-پر-لگایا-ڈاکٹر-صفدر-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org