1
0
Sunday 16 Jan 2022 10:02

قبل از وقت الیکشن کی صورت میں سخت مقابلہ متوقع

قبل از وقت الیکشن کی صورت میں سخت مقابلہ متوقع
اسلام ٹائمز۔ ملک میں انتخابات قبل از وقت ہوئے تو پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔ آئی پور کے حالیہ سروے کے مطابق 29 فیصد پاکستانیوں نے وقت سے پہلے انتخابات کی صورت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو جب کہ 28 فیصد نے پاکستان تحریک انصاف کو پہلی چوائس قرار دیا۔ 15 فیصد نے پاکستان پیپلزپارٹی کو ووٹ دینے کا ارادہ ظاہر کیا۔ سروے کے مطابق صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لیے پنجاب میں 46 فیصد نے (ن) لیگ کو پہلی تو 31 فیصد نے پی ٹی آئی کو دوسری پسند کہا۔ سندھ میں 44 فیصد ووٹرز کی پہلی پسند پیپلز پارٹی رہی جبکہ 13 فیصد کو پی ٹی آئی دوسری چوائس نظر آئی۔

سروے کے مطابق کے پی کے میں پی ٹی آئی 44 فیصد ووٹرز کی پہلی پسند بنی جبکہ سترہ فیصد کے ساتھ جے یو آئی ووٹرز کی دوسری پسند رہی۔ اسی طرح بلوچستان میں 20 فیصد نے حکمراں جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کو ووٹ دینے کی بات کی جبکہ اٹھارہ فیصد نے تحریک انصاف کو ووٹ دینے کا کہا۔ حالیہ سروے کے مطابق 2018ء کے مقابلے میں پی ٹی آئی کی مقبولیت میں 4 فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ اسی عرصے میں پاکستان مسلم لیگ نواز اپنی مقبولیت میں 5 فیصد کا اضافہ کرسکی۔ آئی پور کے حالیہ سروے کے مطابق پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں 2018ء کے مقابلے میں 2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 973854
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
بلدیاتی انتخابات سے نیا رجحان پتہ چل چکا۔ بوگس سروے کی فیک نیوز ہے یہ۔ کے پی صوبے میں کون جیتا ہے؟؟ ٹکے ٹکے کے لوگ جب سے صحافت میں گھس بیٹھے ہیں، تب سے صحافت کی عزت تو پامال ہوئی سو ہوئی، ملک کے بہی خواہوں تک درست معلومات نہ پہنچنے سے جو نقصانات ہوئے اسکے ذمے دار بھی ایسے ہی لوگ ہیں، یعنی سامنے کی حقیقت کھلی حقیقت ہے کہ کے پی میں بلدیاتی انتخابات کون جیتا۔
ہماری پیشکش