1
0
Sunday 16 Jan 2022 12:36

اسلام کو چھوڑیں گے تو ملک کا شیرازہ بکھر جائے گا، لیاقت بلوچ

ملک کے بحرانوں کا حل قرآن و سنت کی بالادستی ہے، نائب امیر جماعت اسلامی
اسلام کو چھوڑیں گے تو ملک کا شیرازہ بکھر جائے گا، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ و دیگر رہنماوں کا لاہور میں پی پی 160 میں تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم نے ملک کو اسلامی، جمہوری و پارلیمانی بنانے اور آمریت سے نجات دلانے کیلئے جدوجہد کی، المیہ ہے آزاد عوام کے ملک میں مقتدر طبقے نے اسلام و آئین پاکستان سے فرار کا راستہ اختیار کیا جس کی وجہ سے شیرازہ بکھر گیا۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ملک کا مستقبل خطرات سے دوچار ہے، اگر اسلام کو چھوڑیں گے تو ملک کا شیرازہ بکھرے گا، ملک کے بحرانوں کا حل قرآن و سنت کی بالادستی ہے، ہم نے قرضوں سود کی لعنت کا راستہ اختیار کیا، دنیا سے کشکول کا راستہ اپنایا خود کو اغیار کی دہلیز کے سامنے جھکا دیا جس کی وجہ سے ورلڈ بینک ہماری تہذیب مسجد و محراب پر غلبہ پا چکے ہیں۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ قومی وسائل کی منصفانہ تقسیم نہیں ہوئی، کرپٹ مافیاز کے ہاتھوں پاکستان مشکلات سے دوچار ہوگیا، نئی نسل و مستقبل کی اب ضرورت ہے، مجھے نوجوانوں کی صلاحیت پر اعتماد ہے، اگر نوجوان کھڑے ہو جائیں تو پنجاب میں ترازو بلدیاتی انتخابات میں جیت جائے گا، جب گھر گھر جا کر اپنا پیغام لے جائیں گے تو عوام ہم پراعتماد کریں گے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہمارا پیغام انقلاب کا باعث بنے گا۔ امیر لاہور ذکراللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ لاہور کے نام پر حکمرانوں نے لوٹ مار کی بس نمائشی منصوبے ہی دئیے، ٹرانسپورٹ نمائشی منصوبے کے علاوہ ٹرانسپورٹ کی کوئی سہولت نہیں، عوام چنگ چی پر سفر کرنے پر مجبور ہیں، ایل ڈبلیو ایم سی بڑی سڑکوں سے کوڑا اٹھاتا ہے لیکن گلی محلوں سے کوئی بھی کوڑا نہیں اٹھاتا، سب جیب سے پیسے خرچ کرکے کوڑا اٹھواتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 973873
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
محترم لیاقت بلوچ صاحب
حکومتی سیاسی ریاستی معاملات اور پالیسی میں
قرآن و سنت کا معیار بعد از ختم نبوت، علم و عدل امیر المومنین علی ع ابن ابی طالب ع ہے اور خواتین کے لیے رول ماڈل جناب سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ہی ہیں کیونکہ وہ ماں، بیٹی زوجہ تینوں کے لیے رول ماڈل یعنی نمونہ عمل ہیں۔ اسی طرح امام حسین علیہ السلام کا کربلا کے میدان میں جہاد حق و باطل کے مابین حد فاصل ہے۔ جب امر جلیل نے اللہ کی توہین کی تب آپ لوگوں کا ردعمل کیا رہا؟
آپ جب تک مسلکی مفادات کو حاصل کرنے کے لیے قرآن کی محکم آیات سے سرکشی و نافرمانی کرتے رہیں گے، تب تک قول و فعل کا یہ تضاد، اللہ کی حاکمیت اعلیٰ، اقتدار اعلی کے عملی نفاذ کی راہ میں بڑی رکاوٹ بنا رہے گا۔ پاکستان میں سب سے زیادہ مظلوم اللہ تعالیٰ خود ہے اور وہ آئین مظلوم ہے، جو اللہ تعالیٰ کے اقتدار اعلیٰ پر ایمان لاچکا ہے، لیکن اس آئین کو پامال کیا جاتا رہا ہے۔
ہماری پیشکش