0
Sunday 16 Jan 2022 13:40

میں عمران نیازی کیلئے ایک ڈراؤنے خواب کی طرح ہوں، شہباز شریف

میں عمران نیازی کیلئے ایک ڈراؤنے خواب کی طرح ہوں، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میں وزیراعظم عمران خان کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ہوں۔ پیٹرولیم مصنوعات میں ایک بار پھر اضافے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے ساڑھے تین سال صرف مہنگائی میں اضافہ کیا ہے، پیٹرول، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی جیب پر ڈاکا ڈالا گیا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومتی نااہلی اور ظالمانہ مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے، ملکی تاریخ کی سب سے زيادہ مہنگائی اس وقت ہے، یہ عمران خان نیازی اور ان کی حکومت کی بدترین غفلت اور کرپشن کا نتیجہ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ میں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں۔ عمران خان اور حکومت نے عوام کے ساتھ بہت بڑا ظلم کیا، غربت اور بے روزگاری نے ڈیرے جما رکھے ہیں، پی ڈیم ایم کا لانگ مارچ عوام کو مہنگائی اور معاشی بحران سے نجات دلانے کیلئے ہے۔
خبر کا کوڈ : 973887
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش