0
Sunday 16 Jan 2022 17:12

لسبیلا، صوبائی وزیر کے پارٹی کارکن قیام کے بعد کرائے کے ٹینٹ بھی ساتھ لے گئے

لسبیلا، صوبائی وزیر کے پارٹی کارکن قیام کے بعد کرائے کے ٹینٹ بھی ساتھ لے گئے
اسلام ٹائمز۔ نیو ایئر فیسٹیول کے موقع پر کنڈ ملیر میں مہمانوں کیلئے لگائے گئے کپمپس مہمان اپنے ہمراہ لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اس پروگرام کا انعقاد ہوا تھا۔ جس میں مہمان خصوصی صوبائی وزیر سیاحت و ثقافت عبدالخالق ہزارہ تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر عبدالخالق ہزارہ اور انکے پارٹی کارکنوں کے لئے ساحل پر 80 ٹینٹ کرائے پر حاصل کرکے خیمہ بستی بسائی گئی تھی۔ مگر اگلی صبح جب ٹینٹ لانے والے آئیں تو انہیں وہاں بعض میٹرس کے علاوہ کچھ نظر نہیں آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ عبدالخالق ہزارہ کے ساتھ آنے والے پارٹی کارکن و عہدیداران جاتے ہوئے ٹینٹوں کو مال غنیمت سمجھ کر اپنے ساتھ لے گئے۔
خبر کا کوڈ : 973901
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش