QR CodeQR Code

کوئٹہ، وزیراعلیٰ کی جانب سے بارشوں اور برفباری میں متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

16 Jan 2022 17:38

بلوچستان میں آئندہ ہفتہ بارشوں اور برفباری کے پیش نظر وزیراعلیٰ بلوچستان نے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے انہیں تمام وسائل کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے آئندہ ہفتہ بارشوں اور برفباری کے پیش نظر پی ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے سے پی ڈی ایم اے کو متعلقہ اضلاع میں ضروری مشنری ایندھن، خیمے، کمبل اور اشیاء خوردونوش کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو بھی کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے موثر طور پر نمٹنے کے لیۓ تمام تیاریاں مکمل رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ گزشتہ بارشوں اور برف باری کے دوران متعلقہ محکموں اور اداروں کی کارکردگی قابل ستائش رہی۔ متعلقہ محکمے اور ادارے کارکردگی برقرار رکھتے ہوئے عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے وسائل کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت اس حوالے سے تمام ضروری وسائل فراہم کریگی۔


خبر کا کوڈ: 973905

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973905/کوئٹہ-وزیراعلی-کی-جانب-سے-بارشوں-اور-برفباری-میں-متعلقہ-اداروں-کو-ہائی-الرٹ-رہنے-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org