QR CodeQR Code

وزیر اعلیٰ سندھ نے روندو اور استور کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ کر دیا

16 Jan 2022 18:25

پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور سندھ کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں جی بی کے زلزلہ زدگان کی امداد کر کے گلگت بلتستان کے عوام سے دیرینہ محبت کا ثبوت دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے خصوصی احکامات پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گلگت بلتستان کے حالیہ زلزلے سے متاثر ہونے والے علاقوں روندو اور استور کے لئے امدادی سامان روانہ کردیا۔ امدادی سامان میں ٹینٹس، کمبل اور اشیائے خوردونوش وغیرہ شامل ہیں۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور سندھ کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں جی بی کے زلزلہ زدگان کی امداد کر کے گلگت بلتستان کے عوام سے دیرینہ محبت کا ثبوت دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 973908

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973908/وزیر-اعلی-سندھ-نے-روندو-اور-استور-کے-زلزلہ-متاثرین-کیلئے-امدادی-سامان-روانہ-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org