0
Sunday 16 Jan 2022 18:25

وزیر اعلیٰ سندھ نے روندو اور استور کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ کر دیا

وزیر اعلیٰ سندھ نے روندو اور استور کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے خصوصی احکامات پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گلگت بلتستان کے حالیہ زلزلے سے متاثر ہونے والے علاقوں روندو اور استور کے لئے امدادی سامان روانہ کردیا۔ امدادی سامان میں ٹینٹس، کمبل اور اشیائے خوردونوش وغیرہ شامل ہیں۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور سندھ کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں جی بی کے زلزلہ زدگان کی امداد کر کے گلگت بلتستان کے عوام سے دیرینہ محبت کا ثبوت دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 973908
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش