0
Sunday 16 Jan 2022 20:16

سیاسی جماعتیں چور دروازے سے اقتدار میں آنا چاہتی ہیں، عبدالغفور حیدری

سیاسی جماعتیں چور دروازے سے اقتدار میں آنا چاہتی ہیں، عبدالغفور حیدری
اسلام ٹائمز۔ مرکزی جنرل سیکرٹری جے یو آئی سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے جامعہ مدنیہ کریم پارک لاہور میں دیئے گئے استقبالیہ میں شرکت کی۔ مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں چور دروازے سے اقتدار میں آنا چاہتی ہیں، 23 مارچ کو لانگ مارچ حکومت کیلئے موت ہے، سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی کا کردار عوام کو یاد ہے۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں دلچسپی کم تھی، لوگوں کو کھلا چھوڑا، بکسے چوری نہیں ہوئے تو ہم جیت گئے، ہم چاہیں گے کہ اصلاح احوال ہو، ہم نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو مسترد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دست شفقت حکمران جماعت کے سر پر ہے، ان کو ہی نصیب ہو، ہمیں اپنی جدوجہد پر اعتبار ہے، ہم نے آزادی مارچ کیا، جس میں لاکھوں افراد شریک ہوئے، حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کی جھولی میں ڈال دیا، کسی کے پاس کھانے کو کچھ نہیں، ہمارا 23 مارچ کا لانگ مارچ غریب سے یکجہتی اور حکمران جماعت کیلئے موت کا اعلان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کیلئے ہمارے دروازے بند نہیں، اپنے گریبان میں دیکھیں کہ ان کی وجہ سے پی ڈی ایم کو کتنا نقصان ہوا؟ سینٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی کا کردار عوام کے سامنے ہے، نہیں چاہتے ان باتوں کو دہرائیں۔
خبر کا کوڈ : 973917
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش