QR CodeQR Code

کراچی سميت سندھ بھر ميں تعليمی سرگرمياں جاری رہيں گی، ٹاسک فورس کا فیصلہ

16 Jan 2022 21:46

فیصلے کے مطابق مارکیٹس میں صرف ويکسينيٹڈ افراد کے داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ انتظامیہ کيلئے ویکسی نیشن کارڈ کا ريکارڈ چیک کرنا لازمی ہوگا۔ سندھ ٹاسک فورس نے شادی کی تقریبات میں کھانا باکس میں دینے کی ہدایت کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ ٹاسک فورس کے اجلاس ميں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی سميت سندھ بھر ميں تعليمی سرگرمياں جاری رہيں گی جبکہ شادی ہالز مارکيٹس اور عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازم قرار دے ديا گيا۔ وزيراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زير صدارت کورونا کی صورتحال پر صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس ميں اہم فيصلے کئے گئے۔ فيصلہ کيا گيا ہے کہ کراچی ميں کورونا کے پھيلاؤ کی شرح ميں مسلسل ريکارڈ اضافے کے باوجود تعليمی ادارے کھلے رہيں گے۔ کراچی سميت سندھ بھر کے شادی ہالز، مارکیٹس اور عوامی مقامات پر ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا گيا ہے۔ اجلاس ميں فيصلہ کيا گيا ہے کہ جو سرکاری افسر ماسک نہیں پہنے گا اس کو جرمانہ کیا جائے گا، جرمانے میں ایک دن کی تنخواہ کی کٹوتی کرنے کی بھی تجویز دی گئی۔

فیصلے کے مطابق مارکیٹس میں صرف ويکسينيٹڈ افراد کے داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ انتظامیہ کيلئے ویکسی نیشن کارڈ کا ريکارڈ چیک کرنا لازمی ہوگا۔ سندھ ٹاسک فورس نے شادی کی تقریبات میں کھانا باکس میں دینے کی ہدایت کی ہے۔ وزيراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز میں اضافہ احتیاطی تدابیر نہ اپنانے کا نتیجہ ہے عوام تعاون کریں گے تو کورونا کی موجودہ لہر پر بھی کنٹرول ہوجائے گا۔ صوبائی حکومت نے سندھ بھر ميں ویکسی نیشن مہم تیز کرنے اور ايس او پيز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 973925

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973925/کراچی-سميت-سندھ-بھر-ميں-تعليمی-سرگرمياں-جاری-رہيں-گی-ٹاسک-فورس-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org