QR CodeQR Code

جماعت اسلامی کا احتجاج مہنگائی سے توجہ ہٹانے کیلئے ہے، شہلا رضا

16 Jan 2022 21:50

ایک بیان میں پی پی رہنما نے کہا کہ عوام پر 350 ارب روپے کے ٹیکس لاد دیئے گئے لیکن جماعت اسلامی کو عام ‏آدمی کے مسائل سے کوئی واسطہ نہیں، اگر جماعت اسلامی کو بلدیاتی قانون سے کوئی مسئلہ ہوتا ‏تو ترمیم دیتی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما و سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ شہلا رضا نے جماعت اسلامی کے بلدیاتی ایکٹ کے ‏خلاف احتجاج پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج مہنگائی سے توجہ ہٹانے کیلئے کیا جا ‏رہا ہے۔ اپنے ردعمل میں شہلا رضا نے کہا کہ بلدیاتی ایکٹ کے خلاف احتجاج پر جماعت اسلامی کو شرم آنی ‏چاہیئے، جماعت اسلامی پٹرولیم، بجلی، گیس کی قیمتوں پر آواز بلند کرے۔

شہلارضا نے کہا کہ عوام پر 350 ارب روپے کے ٹیکس لاد دیئے گئے لیکن جماعت اسلامی کو عام ‏آدمی کے مسائل سے کوئی واسطہ نہیں، اگر جماعت اسلامی کو بلدیاتی قانون سے کوئی مسئلہ ہوتا ‏تو ترمیم دیتی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں ان کے نمائندے اپنی ترمیم پیش کرتے، جماعت اسلامی کی ‏دھرنا سیاست کو باشعور شہریوں نے مسترد کردیا ہے، مہنگائی کے خلاف بیدار عوام کو گمراہ ‏کرنے کیلئے بلدیاتی نظام کا شور ڈالا گیا، کراچی پر غیر مقامیوں کے قبضے کی بات جماعت کی ‏منافقت کا اظہار ہے۔


خبر کا کوڈ: 973926

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973926/جماعت-اسلامی-کا-احتجاج-مہنگائی-سے-توجہ-ہٹانے-کیلئے-ہے-شہلا-رضا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org