QR CodeQR Code

بلاول نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ معاشی قتل قرار دیدیا

16 Jan 2022 21:53

ایک بیان میں چیئرمین پی پی نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ چاہیئے تو حکومت سے نجات ضرورت ہے اور پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لئے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو عوام کا معاشی قتل قرار دے دیا۔ ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹو زرداری نے پیٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے پیٹرول کی قیمت میں تین روپے سے زائد اضافے کو معاشی قتل قرار دیا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ گیس بجلی کے بعد اب پیٹرول کی قیمتوں اضافہ عوام کی جیب پر ڈاکا ہے اور قیمتوں میں اضافے کے اثرات براہ راست عوام پر پڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک آئی ایم ایف کو گروی رکھ دیا ہے، اب پاکستان کے فیصلے بیرون ملک میں ہورہے ہیں۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ عوام کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے۔ بلاول بھٹو نے مہنگائی کے خلاف احتجاج سے متعلق کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ چاہیئے تو حکومت سے نجات ضرورت ہے اور پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لئے ہے۔ انہوں نے مزید کہ بس اب بہت ہوگیا، عوام 27 فروری کو اسلام آباد کے لئے نکلیں گے اور مہنگائی کے ذمہ دار عمران خان سے حساب لیں گے۔


خبر کا کوڈ: 973927

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973927/بلاول-نے-پیٹرول-کی-قیمت-میں-اضافہ-معاشی-قتل-قرار-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org