QR CodeQR Code

عراق، ترکی کے غیر قانونی فوجی اڈے پر 2 راکٹ حملے

16 Jan 2022 23:06

مقامی میڈیا کیمطابق عراقی صوبے موصل کے مشرق میں واقع ترکی کے غیر قانونی فوجی اڈے کو گذشتہ شب 2 مرتبہ راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا جسکے دوران کم از کم 7 راکٹ داغے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا نے خبر دی ہے کہ عراق میں قائم ترک فوج کے غیر قانونی فوجی اڈے کو 2 مرتبہ راکٹ حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ مزاحمتی محاذ کے قریبی سوشل میڈیا چینل صابرین نیوز کے مطابق عراقی صوبے موصل کے مشرق میں واقع ترک فوج کے غیر قانونی مرکز زلیکان بیس کو گذشتہ شب سحر کے وقت نامعلوم راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بعشیقہ نامی علاقے میں قائم اس فوجی اڈے پر پہلے حملے کے دوران کم از کم 3 راکٹ فائر کئے گئے، جن کے باعث ترک فوجی اڈے میں زوردار دھماکے ہوتے رہے۔

مزاحمتی محاذ کے قریبی سوشل میڈیا چینل نے لکھا ہے کہ قابض فوج نے پہلے حملے کا بالواسطہ طور پر توپخانے کے ذریعے جواب دیا، جس کے بعد غیر قانونی ترک فوجی اڈے کو مزید 4 راکٹوں کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔ بعدازاں مقامی میڈیا نے اطلاع دی کہ نامعلوم لڑاکا طیاروں نے صوبہ موصل کے قریب واقع کوہ مخمور کے علاقے کو نشانہ بنایا ہے جبکہ اس حملے کی مزید تفصیلات موصول نہیں ہوئیں۔ اس حوالے سے صابرین نیوز کا کہنا تھا کہ نامعلوم لڑاکا طیاروں نے صوبہ موصل کے کرد نشین علاقوں قرہ چوغ اور پیشاہنگی کے متعدد مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔


خبر کا کوڈ: 973934

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973934/عراق-ترکی-کے-غیر-قانونی-فوجی-اڈے-پر-2-راکٹ-حملے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org