QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی کا کراچی کے ساتھ سلوک دیکھ کر فسطایت کی یاد تازہ ہوگئی ہے، شاہی سید

17 Jan 2022 01:25

کراچی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر اے این پی سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اگر اس شہر میں امن اور ترقی چاہتی ہے تو اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرے، موجودہ لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ کو سیاہ قانون سمجھتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کا کراچی کے ساتھ سلوک دیکھ کر فسطایت کی یاد تازہ ہوگئی ہے۔ کراچی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر اے این پی سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اگر اس شہر میں امن اور ترقی چاہتی ہے تو اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرے، موجودہ لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ کو سیاہ قانون سمجھتے ہیں، عوامی نیشنل پارٹی موجودہ بلدیاتی نظام کو مسترد کرتی ہے، جمہوریت کے چاچے مامے بننے والے من مانا بلدیاتی نظام ہم پرمسلط نہ کریں، کراچی شہر کو صرف مال بنانے کی مشین نہ سمجھا جائے بلکہ اہلیان کراچی پر رحم کیا جائے، کراچی شہر کے امن ترقی اور خوشحالی کے لیے سب کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 973950

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973950/پیپلز-پارٹی-کا-کراچی-کے-ساتھ-سلوک-دیکھ-کر-فسطایت-کی-یاد-تازہ-ہوگئی-ہے-شاہی-سید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org