0
Monday 17 Jan 2022 01:41

پشاور، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اہلحدیث عالم دین شیخ عبدالحمید جاں بحق

پشاور، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اہلحدیث عالم دین شیخ عبدالحمید جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے معروف اہلحدیث عالم دین شیخ عبدالحمید جاں بحق جبکہ انکا بھائی شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق اہلحدیث عالم دین مولانا شیخ عبدالحمید بن الشیخ غلام اللہ اپنے بھائی کے ہمراہ گاڑی میں جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ کیا، جس میں وہ اور ان کا چھوٹا بھائی شیخ محمد رحمتی شدید زخمی ہوگئے، دونوں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں شیخ عبدالحمید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے، جبکہ ان کے بھائی کی حالت بھی نازک بتائی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ فقیرآباد تھانہ کی حدود میں پیش آیا، پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا جبکہ کرائم سین یونٹ نے موقع سے اہم شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔

پولیس کی بھاری نفری علاقہ میں موجود ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، اسی طرح جائے وقوعہ کے آس پاس لگے سی سی ٹی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہے، واضح رہے کہ مولانا عبدالحمید اپنی گاڑی میں جا رہے تھے کے نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کی۔
خبر کا کوڈ : 973953
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش