QR CodeQR Code

ٹیکساس یہودی عبادت گاہ واقعہ، 2 نوجوان گرفتار

17 Jan 2022 09:59

غیرملکی میڈیا کے مطابق دونوں نوجوانوں کو مانچسٹر شہر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ 19 سال سے کم عمر دونوں افراد کو کاؤنٹر ٹیررازم پولیس نارتھ ویسٹ نے حراست میں لیا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست ٹیکساس میں یہودیوں کی عبادت گاہ میں لوگوں کو یرغمال بنانے کے شبہے میں دو نوجوانوں کو برطانیہ سے گرفتار کرلیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق دونوں نوجوانوں کو مانچسٹر شہر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ 19 سال سے کم عمر دونوں افراد کو کاؤنٹر ٹیررازم پولیس نارتھ ویسٹ نے حراست میں لیا۔ ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر کولی ولی میں ایک شخص نے بیتِ اسرائیل نامی یہودی عبادت گاہ (سائناگوگ) میں 4 افراد کو یرغمال بنا لیا تھا۔ پولیس کے مطابق یہودی عبادت گاہ میں کئی گھنٹوں تک یرغمال رہنے والے تمام 4 افراد کو رہا کرالیا گیا جبکہ یرغمال کرنے والا مشتبہ شخص مارا گیا تھا۔ 


خبر کا کوڈ: 973979

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973979/ٹیکساس-یہودی-عبادت-گاہ-واقعہ-2-نوجوان-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org