0
Monday 17 Jan 2022 18:05

مجلس وحدت مسلمین کا بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان

عوام پُرامن اور مستحکم پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں، اسد نقوی اور علامہ عبدالخالق اسدی کا خطاب
مجلس وحدت مسلمین کا بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد نقوی اور پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین ملت تشیع کی نمائندہ جماعت ہے اور بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، پنجاب کی مختلف یونین کونسلز میں حصہ لینے کیلئے پینلز تشکیل دینے پر گفت و شنید جاری ہے، ہم روز اول سے سیاسی عمل کا حصہ رہے ہیں اور یہ میدان کبھی خالی نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مذہب اور سیاست کی آڑ میں جن تکفیری عناصر نے ماضی میں عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے ان کا اب وقت گزر چکا ہے، عوام پُرامن اور مستحکم پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین قائد و اقبال کا پاکستان کے منشور کیساتھ میدان عمل میں نکلی ہے، محب وطن اور باشعور افراد انتخابات میں اس جماعت کی حمایت کریں جس نے وحدت و اخوت کا علم بلند کرتے ہوئے ملک و قوم کے وقار کو مقدم قرار دے رکھا ہے۔ سید اسد نقوی نے بلدیاتی آرڈیننس 2011 کی مخصوص شقوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں قابل ترمیم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی آرڈیننس میں تعلیم کی شرط پر نظرثانی کی ضرورت ہے، سیاسی نمائندوں کی عوامی مسائل سے آگہی ضروری ہے۔ سیاسی شعور کی پختگی کا تعلق تعلیم کی بجائے عوامی میل جول اور مسائل کے ادراک سے ہے۔ اسمبلیوں میں ایسے اعلی تعلیم یافتہ افراد بھی موجود ہیں جو منتخب ہونے کے بعد اگلے انتخابات تک اپنے حلقے کے لوگوں کو شکل نہیں دیکھاتے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی آرڈیننس نے شہری آبادی کے حقوق بھی متاثر ہوئے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 973982
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش