0
Monday 17 Jan 2022 12:01

مسلمان شفافیت و ایمانداری اپنائیں اور معاشرے کی اصلاح کریں، سعادت اللہ حسینی

مسلمان شفافیت و ایمانداری اپنائیں اور معاشرے کی اصلاح کریں، سعادت اللہ حسینی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ہند کے صدر سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ بھارت میں اسلاموفوبیا اور نفرت انگیز تقاریر کے بڑھتے ہوئے ماحول میں خوفزدہ یا گھبرانے کے بجائے مثبت رہنے کی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے حالات فجر سے عین قبل سیاہ ترین رات کی طرح ہیں یعنی بہت جلد یہ تاریکی ختم ہونے والی ہے۔ انہوں نے مسلمانوں کو حالات سے خوفزدہ نہ ہونے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان اپنی روز مرہ کی زندگی میں شفافیت لائیں اور ایمانداری اپنائیں ساتھ ہی معاشرے میں اصلاح کے لئے پہل کا حصہ بنیں۔ کولکتہ کے کلا کنج آڈیٹوریم میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مسلمانوں کو اسلامی تعلیمات پر سختی سے عمل کرنے کا مشورہ دیا، جس سے دوسروں پر مثبت اثر پڑے گا۔ انہوں نے مسلم مخالف نفرت انگیز تقاریر کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے سنگین صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے جس میں ہریدوار ’دھرم سنسد‘ میں تقریر بھی شامل تھی کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، اس سے قبل بھی ہم نے مشکل وقت پر قابو پا لیا ہے۔

سید سعادت اللہ حسینی نے علامہ اقبال (رہ) کی اشعار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر عثمانیوں پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا، پھر ماتم کیوں۔؟ انہوں نے کہا کہ ایک نئی صبح ایک لاکھ ستاروں کے خون سے نکلتی ہے۔ انہوں نے اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ ماضی میں اسلام ہندوستان میں صوفیوں اور مسلمان تاجروں کے ذریعے پھیلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے کردار سے دوسروں کو اسلام کے عالمگیر مذہب کی طرف متاثر کیا۔ انہوں نے مسلمانوں کو اپنے ذاتی، سماجی اور اقتصادی معاملات میں اسلامی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے انہی چیزوں کو اپنانے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی روزمرہ کی زندگی میں شفافیت اور ایمانداری کو اپنانا چاہیئے۔ انہوں نے مسلمانوں کو شادی کی سادہ تقاریب منعقد کرنے اور عیاشی سے بچنے کا مشورہ دیا۔ لوگوں کو درپیش چیلنجوں کو مواقع میں بدلنے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں معاشرے کی اصلاح کے لئے پہل کرنی چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 973983
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش